پی ٹی آئی کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی ؟ ارکان اسمبلی مرکزی قیادت سے ناراض، مرکزی قیادت ڈی چوک میں کہاں اور کیوں غائب تھی ؟ ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *