حالیہ ہفتے 12 اشیا ضروریہ مہنگی ،9اشیا سستی ہوئیں،30اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات

حالیہ ہفتے 12 اشیا ضروریہ مہنگی ،9اشیا سستی ہوئیں،30اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات

ملک میں مسلسل تین ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافے کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی ہونا شروع ہوگئی تاہم حالیہ ہفتے 12اشیا مہنگی اور 9اشیا سستی ہوئیں جبکہ 30اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

حالیہ ہفتے مہنگائی میں 0.03فیصد کی معمولی شرح کے حساب سے کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 5.13فیصد رہی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جمعہ کو مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا، اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 5.58فیصد اضافہ ہوا ہے۔

جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو کی قیمتوں میں 3.34 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 0.65 فیصد، کیلوں کی قیمتوں میں 1.13 فیصد، واشنگ سوپ کی قیمتوں میں 0.53 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں 0.91 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.69 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 0.20 فیصد اور گھی کی قیمتوں میں 0.93 فیصد اضافہ ہوا۔

دال چنا کی قیمتوں میں 1.60فیصد، دال ماش کی قیمتوں میں 0.53فیصد، دال مسور کی قیمتوں میں 1.38فیصد، چکن کی قیمتوں میں 3.78فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.25فیصد، گڑ کی قیمتوں میں 0.59فیصد اور ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 1.15فیصد کمی واقع ہوئی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *