پاڑاچنار: ضلع کرم میں خونریز تصادم، مزید 12 افراد جاں بحق، ذرائع

پاڑاچنار: ضلع کرم میں خونریز تصادم، مزید 12 افراد جاں بحق، ذرائع

پاڑاچنار: کرم ایجنسی میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری خونریز تصادم میں تازہ ترین جھڑپوں کے نتیجے میں مزید 12 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یہ جھڑپیں آپر اور لوئر کرم کے علاقوں میں ہوئیں، جہاں فریقین کے درمیان تازہ فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔
کرم ایجنسی میں گزشتہ ہفتے لوئر کرم میں گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملے کے بعد مسلح تصادم کا آغاز ہوا تھا، جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ حملے کے بعد مقامی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین کی کوششوں سے فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدہ کیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود خونریز جھڑپیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں

سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ کا حالیہ واقعہ جالمے، چادریوال اور تالو کنج گاؤں کے درمیان پیش آیا، اور دونوں علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک ہفتے کے دوران کرم ایجنسی میں مجموعی طور پر 90 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں اور کئی کو یرغمال بھی بنایا گیا۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کے باوجود امن قائم رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور مقامی انتظامیہ اور قبائلی رہنما صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *