وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان

وی پی این کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کا امکان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت داخلہ سے درخواست کی ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کے لیے 30 نومبر کی ڈیڈلائن میں توسیع کی جائے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے اس تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے کیونکہ اس وقت یومیہ 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن ہو رہی ہے۔ وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے اور پی ٹی آئی نے بھی اس حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی، جنہوں نے رجسٹریشن کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور تاریخ میں توسیع کی درخواست کی ہے۔

پی ٹی اے نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو بند کر دیا جائے گا۔ وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو صارفین کو انٹرنیٹ پر پوشیدہ طور پر براؤزنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس نیٹ ورک کا استعمال خاص طور پر ان ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں سوشل میڈیا سائٹس تک رسائی محدود یا بند ہوتی ہے۔

وی پی این کی مدد سے صارفین اپنا مقام تبدیل کرکے ان سائٹس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر وزارت داخلہ نے توسیع کی اجازت دی تو وی پی این کی رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *