بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو درپیش موجودہ خطرات کو سنجیدہ لینا چا ہیے :آصفہ بھٹو

بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو درپیش موجودہ خطرات کو سنجیدہ لینا چا ہیے :آصفہ بھٹو

رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات ہیں، ان کو علاج کے لئے مکمل منصفانہ اور جائز سہولتیں ملنی چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا ملک میں موجودہ سیاسی بحران کے سلسلے میں غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کو درپیش خطرات کو کسی بھی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مظاہرین پر حکمرانوں کا پُرتشدد رو یہ قابل مذمت ہے:مولانا فضل الرحمٰن

کوئی بھی شخص جو یہ کہتا ہے کہ اس کی زندگی کو خطرہ ہے تو ہمیں اس کے تحفظ کے لیےضروری چیزوں کا سنجیدگی سے اہتمام کرنا چا ہیے ۔ آصفہ بھٹو کا دوران انٹرویوایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ بلاشبہ بانی پاکستان تحریک انصاف جیل میں ہیں۔

ان کیلئے قانون اور عدالت کے تمام راستے کھلے ہیں، وہ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں اور عدالتوں کے سامنے اپنا کیس پیش کر سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا خاندان بھی اگرچہ بار بار اقتدار میں آیا ہے، اس کے باوجود خاندان کے کئی افراد کو سیاسی وجوہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے حتیٰ کہ جیلیں اور پھانسی بھی برداشت کرنا پڑی۔

اس لئے وہ اس معاملے کی سنگینی کو زیادہ شدت سے محسوس کر سکتی ہیں۔آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میرے ناناذوالفقاعلی بھٹو کو جس طرح ایک ایسے جرم میں پھانسی کی سزا دی جو انہوں نے کیا ہی نہیں تھا، ان کا کہنا تھا میری والدہ بے نظیر بھٹو کو پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کی خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت

انہیں اپوزیشن کی طرف سے بہت سے مسائل کا سامنا رہا حتیٰ کہ جلا وطنی برداشت کرنا پڑی، ان کی اپوزیشن نے ان کی کردار کشی کی اور بالآخر 2007ء میں انہیں قتل کر دیا گیا۔ آصفہ بھٹو زرداری نے مزید کہا ان کی فیملی کی قربانیوں، خدمات اور جدوجہد سے سب آگاہ ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *