پی ٹی آئی ورکر پر تشدد :خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں 3روز ہ سوگ کا اعلان

پی ٹی آئی ورکر پر تشدد :خیبر پختونخوا حکومت کا صوبے میں 3روز ہ سوگ کا اعلان

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) ورکر پر تشدد کیخلاف خیبر پختونخوا اسمبلی نے صوبے میں تین روز ہ سوگ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے کابینہ کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس بابر سلیم سواتی نے کہاکہ ہاؤس کسٹوڈین ہونےکے ناطےآئین کےآرٹیکل 16 کی طرف توجہ دلانا چاہتاہوں، آئین کا آرٹیکل 16 ہمیں آزادی رائے کا حق دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صاحبزاد حامد رضا پی ٹی آئی سیاسی، کور کمیٹی سے مستعفی

آئین عوام کو احتجاج اور اظہار رائے کا حق دیتا ہے، اس کے باوجودمقتدر قوتوں نے ہمیشہ اظہار رائے کا حق عوام سے چھینے رکھا ،جب بھی ملک میں سیاسی قوت نے اپنے حق کے لئے آواز اٹھائی ، اس سے بے دردی سے کچلا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق بابر سلیم سواتی کامزید کہناتھا کہ 24 نومبر کو تحریک انصاف نے احتجاج کا اعلان کیا، پاکستان بھر سے قافلے اسلام آباد گئے، کیا اس ملک میں آئین کی پاسداری کیلئے کھڑا ہونا جرم ہے ؟ ملک میں آئین موجود ہے لیکن ادارے اس کو ماننے کیلئے قطعی تیار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

بانی پارٹی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس موقع پر خطاب میں صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ ہمارے پُرامن احتجاج پر بربریت اور ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ، صوبے کے چیف ایگزیکٹو اور کارکنوں پر سیدھے فائر مارے گئے ، واقعے کیخلاف خیبرپختونخوا میں3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *