ملک میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان

ملک میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے ،  پی ٹی اے نے وزارت داخلہ سے تاریخ میں توسیع کی درخواست کردی ہے۔

اس حوالے سے پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یومیہ 200 سے زائد وی پی اینز کی رجسٹریشن کی جارہی ہے،  پی ٹی اے کی وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے جس دوران اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی شہری سوئیڈن کا شینگن ویزا کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

 اسٹیک ہولڈرز نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کا طریقہ کار آسان بنانے کی بھی درخواست کی ہے۔

ذرائع پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی رجسٹریشن کے احکامات وزارت داخلہ نے دیے، وی پی اینز کی رجسٹریشن کی تاریخ بڑھانے کا اختیار وزارت داخلہ کا ہے، وزارت داخلہ نے وی پی اینز کی رجسٹریشن کیلیے 30 نومبر کی ڈیڈ لائن مقرر کررکھی ہے۔

 پی ٹی اے نے یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کا اعلان کررکھا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *