پاک سوزوکی نے سوزوکی بولان کی پیداوار بند کرنے کے بعد پاکستان میں سوزوکی ایوری کی اسمبلنگ شروع کر دی ہے، جو ایک فیملی کار ہے ۔
سوزوکی ایوری شہری علاقوں کی تنگ گلیوں میں ڈرائیونگ ہو، روزمرہ کا سفر ہو یا طویل سفر، ہر لحاظ سے ایک معقول انتخاب ہو سکتی ہے۔یہ گاڑی آرام دہ سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی گئی ہے۔
ایوری 660 سی سی آر سیریز وی وی ٹی (Variable Valve Timing) انجن سے لیس ہے، جو انجن کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور فیول کی بچت کے ساتھ کم سے کم اخراج کو یقینی بناتا ہے۔
پاک سوزوکی نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے تعاون سے سوزوکی ایوری پر ایکسچینج فنانسنگ آفر کا اعلان کیا ہے۔
اس مہم میں درج ذیل آفرز شامل ہیں:
ایوری VX کے لیے 1,50,000 روپے کا ایکسچینج بونس
5 سالہ قسط پلان پر 14.99 فیصد بینک فنانسنگ ریٹ
خصوصی انشورنس ریٹ 1.5فیصد
جن افراد کو اپنی پرانی گاڑیاں ایکسچینج کرنی ہوں، وہ سوزوکی کے مجاز ڈیلرشپس پر صرف 30,900 روپے ماہانہ سے سوزوکی ایوری اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔