عمران خان کی ہمشیرہ نے بشری بی بی کیخلاف خاموشی توڑدی، سلمان احمد

عمران خان کی ہمشیرہ نے بشری بی بی کیخلاف خاموشی توڑدی، سلمان احمد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما سلمان احمد نے کہا ہے کہ بانی عمران خان کی ہمشیرہ روبینہ خان نے بشریٰ بی بی کے سیاسی کردار پر خاموشی توڑ دی۔

سلمان احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر دعویٰ کیا کہ بالآخر روبینہ خان نے بشریٰ بی بی کے خلاف اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ روبینہ خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے جیل سے رہائی کے بعد پی ٹی آئی میں فعال سیاسی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے اہم فیصلوں میں حصہ لیا، تقرریوں میں کردار ادا کیا، اعلانات کیے، قوم سے خطاب کیا اور علی امین گنڈا پور کے ساتھ قیادت فراہم کی۔

روبینہ خان نے یہ بھی واضح کیا کہ عمران خان کی بہنوں کا پی ٹی آئی کی روزمرہ سیاست میں کوئی کردار نہیں رہا اور نہ ہی کبھی انہوں نے کسی سیاسی کردار کی خواہش ظاہر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا واحد مقصد اپنے بھائی کو نقصان سے بچانا اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف ان کی حمایت کرنا ہے۔

روبینہ خان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کا پی ٹی آئی میں کردار نیا نہیں ہے، بلکہ وہ پنجاب کی سیاست میں بزدار اور فرح کے ذریعے پہلے بھی متحرک رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ وہ عمران خان کے بیانات کی درست نمائندگی کرتی ہیں تاکہ ان کے الفاظ کو غلط انداز میں پیش نہ کیا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *