ہماری غلطیوں کی وجہ سے عمران خان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، شوکت یوسفزئی

ہماری غلطیوں کی وجہ سے عمران خان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں، شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے پارٹی کی مرکزی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری غلطیوں کی وجہ سے عمران خان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں اور اس کی تمام ذمہ داری مرکزی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔

شوکت یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ بشریٰ بی بی کا شوہر بغیر کسی جرم کے جیل میں ہے وہ کیوں نہ سڑکوں پر نکلیں؟ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ باقی قیادت نے کیا کردار ادا کیا؟ انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے سنگجانی میں دھرنا دینے کی اجازت دی تھی لیکن اس پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوا؟۔ سیاست میں حالات کے مطابق حکمت عملی بنائی جاتی ہے مگر ہم نے اس اہم موقع کو ضائع کر دیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اگر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوتاہیوں کی وجہ سے عمران خان کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں اور اس کی مکمل ذمہ داری پارٹی کی مرکزی قیادت پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے دوران مرکزی قیادت کی غیر موجودگی سوالیہ نشان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *