پی ٹی آئی احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

پی ٹی آئی احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، سلمان اکرم راجہ کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد بلیو ایریا میں پارٹی کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کہ اسپتالوں میں زیرعلاج پی ٹی آئی کارکنوں تک رسائی نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد کے اسپتالوں میں کہا جا رہا ہے ریکارڈ تلف کیے جائیں۔ سلمان اکرم راجہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز کے احتجاج میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، جتنے بچے مارے گئے ان کا ڈیٹا اور ویڈیوز ہمارے پاس موجود ہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف کو چیلنج دیا کہ اگر گزشتہ روز اسلام آباد میں آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کا کوئی ایک کارکن بھی مرا ہے تو بتایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ہلاکت ہوئی ہے تو اس کی تفصیل کہاں ہے؟ بھاگنے کی شرمندی چھپانے کیلئے اسپتالوں میں لاشیں ڈھونڈی جارہی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *