حکومت عمران خان کی رہائی پر تیار تھی، پھر کچھ لوگوں نے معاملات خراب کردیے: لطیف کھوسہ

حکومت عمران خان کی رہائی پر تیار تھی، پھر کچھ لوگوں نے معاملات خراب کردیے: لطیف کھوسہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے دعویٰ کیا ہےکہ حکومت گھٹنے ٹیک چکی تھی اور عمران خان کی رہائی پر تیار تھی، رکاوٹ تب آئی جب کہا گیا کہ  رہا کردیں گے لیکن ہمارا مطالبہ فوری رہائی کا تھا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ بیچ میں کچھ لوگوں نے تخریب کاری کرکے معاملات خراب کردیے، تحریک ایسےختم نہیں ہوتی کہ تشدد کرکےاٹھالیا، ابھی تو ہم گئے ہی نہیں تحریک جاری ہے، اسلام آباد بھی آئیں گے اور  ہماری حکومت بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈاکا دعویٰ

 لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ بڑھکیں مارتے تھے کہ کوئی ڈی چوک آکر دکھائے، اتنے زیادہ ناکوں کے بعد بھی لوگ اسلام آباد پہنچے۔

ان کاکہنا تھا کہ  وزیراعلیٰ کے پی نے شہید کارکنوں کے اہلخانہ کو ایک ایک کروڑ  روپے دینےکا اعلان کیا ہے، کارکنوں کی شہادت پر ایف آئی آر درج کرائیں گے، کوشش ہوگی ہم ایف آئی آر خیبرپختونخوا میں درج کرائیں، ہمیں علم ہے اسلام آباد میں ہماری ایف آئی آر کوئی درج نہیں کرےگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *