پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرار داد کل بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جائے گی

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرار داد کل بلوچستان اسمبلی میں پیش کی جائے گی

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی قرار داد کل جمعرات کوبلوچستان اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد جمعرات کو سہ پہر3 بجے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی زیرصدارت شروع ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی سردارمیرکوہیار خان ڈومکی اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔

صوبائی وزیرمواصلات وتعمیرات میرسلیم احمد کھوسہ صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، میر عاصم کرد گیلو، راحیلہ حمید خان درانی، بخت محمدکاکڑ، پارلیمانی سیکرٹریز حاجی ولی محمد نورزئی، برکت علی رند اور ارکان صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل اور دیگرکی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج اور پرتشدد کارروائیوں کے خلاف اور پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق اسمبلی میں مشترکہ قرارداد پیش کریں گے۔

اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی، رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن اور رکن اسمبلی سید ظفرعلی آغا اپنی اپنی قراردادیں پیش کریں گے۔

اجلاس میں وفاق کو دھماکہ خیز مواد سے متعلق قانون سازی کا اختیار دینے سے متعلق آئینی قرار داد بھی پیش کی جائے گی جبکہ اجلاس میں لائیوسٹاک، محکمہ جنگلات و جنگلی حیات سے متعلق سوالات دریافت اوران کے جوابات دیے جائیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *