آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔
بیٹرز کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم 809 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، دوسرا نمبر بھارت کے روہت شرما کا ہے، تیسرے نمبر پر شبمن گل اور چوتھے پر ویرات کوہلی موجودہیں۔
پانچواں نمبر آئرلینڈ کے ہیری ٹریکٹرز کے حصے میں آیا ہے۔ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں افغانستان کے باؤلرراشد خان پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کا کوئی اور باؤلر ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا ہے، حارث رؤف 2 درجہ تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔