پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈاکا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، سینیٹر فیصل واوڈاکا دعویٰ

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی لگنے والی ہے۔

نجی ٹی وی  کے پروگرام  میں سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے، میں صرف بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی، مظاہرین میں کرائے کے لوگ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں :آرمی چیف نے اسلام آباد میں لشکر سے نمٹنے کیلیے بھرپور تعاون فراہم کیا، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا گدھ کا کام تھا، اُسی گدھ نے اقتدار میں فرح گوگی سے کام کروائے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرشپ کی تیاری ہے کہ بانی چیئرمین کو اندر رکھا جائے، پارٹی کے خاتمے کےلیے بی بی کی کوششیں جاری ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *