ٹک ٹاک نے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا، تو ابھی واضح نہیں کہ ایسا دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے یا یورپ میں ہی ایسا ہوگا۔
اس سے قبل انٹرنیٹ پر بچوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والے ادارے انٹرنیٹ میٹرز نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ بیوٹی فلٹرز سے بچوں پر آن لائن مخصوص انداز سے نظر آنے کا دباؤ بڑھتا ہے، جس سے ذہنی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔
ٹک ٹاک نے ایسی مشین لرننگ ٹیکنالوجیز کی جانچ پڑتال بھی کر رہا ہے جو 13 سال سے کم عمر بچوں کے اکاؤنٹس کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرسکیں۔