وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بشریٰ بی بی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل کارکنان کھڑے رہے اور لیڈر بھاگ گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وززیر عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کفن پوش والے موت دیکھ کر ایسے بھاگے کے کپڑے اور چپلیں بھی چھوڑ گئے۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کھنہ پل پر کل 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس وین کو تباہ کر دیا گیا، پُرامن اور پی ٹی آئی 2 مختلف چیزیں ہیں، نہ یہ سیاسی ہیں اور نہ ہی پُرامن۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پچھلی بار جب یہ نکلے تھے تو ایک پولیس اہلکار شہید ہوا تھا، میانوالی انٹرچینج پر انہوں نے آگ لگائی جو خود کو پُرامن سیاسی جماعت کہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 104 ایم پی ایز ہیں، کوئی سڑک پر نکلا؟ بشریٰ بی بی کل جب خطاب کرنے آئیں تو انہیں سننے کے لیے کوئی نہیں تھا، کل لاہور اور پنجاب میں انقلاب نظر نہیں آیا، یہ این آر او حاصل کرنے کا ڈرامہ ہے، پی ٹی آئی کو ان سب چیزوں سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔