وفاقی دارالحکومت میں سڑکوں کی بندش کے باعث اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق صارفین کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں درپیش مسائل کے پیش نظر آئیسکو انتظامیہ نے صارف دوست اقدام کرتے ہوئے چیف انجینئر سی ایس ڈی آئیسکو کے مراسلہ نمبر1111-26 مورخہ 27/11/2024 کے تحت نومبر کے بجلی بلوں کے بیچ نمبر 29,28,27,24,4,3,2 کے بجلی بلوں کی تاریخ کی ادائیگی میں توسیع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی اگر رابطے میں رہے تو اُن کے لیے کردار ادا کرسکتا ہوں : مولانا فضل الرحمان