اسلام آباد: بیلاروس کے صدر نے پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے دوران انہیں گلے لگا کر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ طویل عرصے بعد اپنے محترم بھائی سے ملاقات پر بے حد خوش ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی موجودہ قیادت کے ساتھ مل کر پاکستان اور بیلاروس کے درمیان باہمی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنا دونوں ممالک کے لیے سنہری موقع ہے۔
ملاقات سے قبل نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس کے صدر کا انتہائی گرمجوشی سے استقبال کیا۔ بیلاروس کے صدر اس ملاقات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے اپنے اعزاز میں ظہرانے میں شرکت کے لیے مری پہنچے تھے
ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی موجود تھیں، جہاں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔