کینیڈا کا ویزا اپلائی کرنیوالوں کیلئے بُری خبر

کینیڈا کا ویزا اپلائی کرنیوالوں کیلئے بُری خبر

کینیڈا کے حکام نے عارضی رہائشی درخواستوں کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے تحت یکم دسمبر 2024 سے مختلف عارضی رہائشی درخواستوں کے سلسلے میں کینیڈا آنے والے افراد کو نئی ہائر اپلیکیشن اور پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہوگی۔

اس تبدیلی سے سیاحوں، طلبا اور کارکنان متاثر ہوں گے، جو یا تو کینیڈا میں قیام کے خواہشمند ہیں یا اپنے قیام کی مدت بڑھانا چاہتے ہیں۔ ویزا فیس میں یہ اضافہ عارضی رہائشی حیثیت کی بحالی اور کینیڈا واپس جانے کی اجازت کے خواہشمند افراد کے لیے بھی ہوگا۔

ایمگریشن، ریفیوجیز اور سٹیزن شپ کینیڈا (آئی آر سی سی) نے ابھی تک نظر ثانی شدہ فیس کی مخصوص رقم کا اعلان نہیں کیاتاہم درخواست دہندگان کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اس اضافے کے لیے تیاری کریں اور درخواستیں جمع کرواتے وقت درست فیس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

آن لائن درخواست جمع کرانے پر فیس کی ادائیگی فوری طور پر کی جاتی ہے، اس لیے درخواست دہندگان کو تصدیق کرنی چاہیے کہ انھوں نے جمع کرانے سے پہلے درست فیس ادا کی ہے۔

ای میل کے ذریعے بھیجی گئی درخواستوں کے حوالے سے آئی آر سی سی کو موصول ہونے میں تاخیر ہو سکتی ہے لہذا درخواست دہندگان کو وقت سے پہلے تمام ادائیگیاں مکمل کر لینی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *