اسلام آباد: پولی کلینک ہسپتال کی ترجمان نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہلاکتوں سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دے دیا ہے۔
پولی کلینک کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کسی بھی شخص کی لاش ہسپتال نہیں لائی گئی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر مظاہرین کی اموات کی جھوٹی خبریں گردش کر رہی ہیں، جن میں کوئی حقیقت نہیں۔ پولی کلینک کی طرف سے ان خبروں کو “جھوٹا اور من گھڑت” قرار دیتے ہوئے وضاحت دی گئی کہ مظاہرین کی ہلاکتوں کی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی
سیکیورٹی ذرائع نے بھی ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شیلنگ کے باعث کسی قسم کی جانی نقصان نہیں ہوئی۔