کوکنگ آئل کی قیمت میں بڑا اضافہ

کوکنگ آئل کی قیمت میں بڑا اضافہ

گھی اور کوکنگ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے چھوٹے کاروباری افراد اور عام عوام کے لیے مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

حالیہ دنوں میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہوا جس سے کاروباری اخراجات دگنے ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 400 روپے فی لیٹر ملنے والا تیل اب 510 سے 550 روپے تک پہنچ چکا ہے، جس سے چھوٹے کاروباری افراد کے لیے کام کرنا مشکل ہو گیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان

دکانداروں کا کہنا ہے کہ کاروبار متاثر ہو گیا ہے اور اب کوئی بچت نہیں رہی۔ جو گھی پہلے ساڑھے 6 ہزار روپے کا ملتا تھا، وہ اب ساڑھے 8 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ خریداروں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کہاں سے اپنے اخراجات پورے کرے گا کیونکہ ہر اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور عوام کو کسی بھی چیز پر ریلیف نہیں مل رہا۔

کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا بڑھنا اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی بتائی جا رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *