کراچی کی تاجر برادری کی جانب سے نئی فضائی کمپنی ائیر کراچی کے نام سے متعارف کرائی جا رہی ہے، نئی ایئر لائن کے نام ایئر کراچی کو ایس ای سی پی نے بھی رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق سینئر نائب صدرحنیف گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایئر کراچی کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست ارسال کردی گئی ہے، ایئر کراچی کے لیے پہلے مرحلے میں 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بلیو ایریا تحریکِ انصاف مظاہرین سے خالی کروا لیا گیا، سینکڑوں مظاہرین گرفتار