بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار

بشری بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرار

اسلام آباد: پولیس اور رینجرز کی جانب سے بلیو ایریا میں پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشرٰی بی بی اوروزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ڈی چوک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مظاہرین کی بڑی تعداد گرفتار کر لی گئی ہے۔ اس کارروائی کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں میں شدید بےچینی پائی جا رہی ہے۔ مظاہرین علی امین گنڈاپور کو ڈی چوک تک جانے پر قائل کرنے میں ناکام رہے، جس کے باعث کارکنوں کی بڑی تعداد مایوسی کا شکار ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشرٰی بی بی اور علی امین گنڈاپور احتجاجی دھرنے سے کیسے فرار ہوئے، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

ذرائع کے مطابق بلیو ایریا میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ اس دوران کئی اہم رہنماؤں کی غیر موجودگی نے کارکنوں کے حوصلے مزید پست کر دیے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *