پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

آج کی فتح کے بعد پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ تیسرا اور آخری ون ڈے جمعرات کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔پاکستان نے زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 146 رنز کا ہدف صائم ایوب کی سنچری کی مدد سے آسانی سے حاصل کر لیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ماضی کی ناکامیوں کو پس پشت ڈال کر مستقبل پر توجہ دینے کی اہمیت اجاگر کی۔

انہوں نے کہامیں نے کھلاڑیوں کو یہی پیغام دیا کہ جو کچھ گزر چکا ہے، وہ ماضی کا حصہ ہے۔ جس طرح کھلاڑیوں نے گیند کے ساتھ شاندار شروعات کی، وہ ہماری کامیابی کی بنیاد بنی، اور صائم ایوب کی غیر معمولی اننگز نے اس میں کلیدی کردار ادا کیا۔

کپتان نے اسپنر ابرار احمد کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ابرار ایک غیر معمولی اور باصلاحیت بولر ہیں، لیکن بدقسمتی سے چوٹ کی وجہ سے انہیں زیادہ مواقع نہیں مل سکے۔ “آج ابرار نے جو بولنگ کی، وہ ان کی مکمل صلاحیت کا صرف 70 فیصد تھی۔ ہمیں امید ہے کہ وہ جلد اپنی مکمل فارم میں واپس آئیں گے اور اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *