پرانی بائیکس کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے کا منصوبہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کا بڑا فیصلہ

پرانی بائیکس کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے کا منصوبہ، محکمہ ٹرانسپورٹ کا بڑا فیصلہ

لاہور: میں فضائی آلودگی کم کرنے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے اہم اقدام اٹھا لیا۔

پرانی پیٹرول بائیکس کو الیکٹرک میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ مکمل کر لیا گیا، اور تیار کردہ بائیک کی یو ای ٹی انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ سے ٹیسٹنگ جاری ہے۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق اگر پنجاب میں رجسٹرڈ بائیکس کا نصف حصہ بھی الیکٹرک پر منتقل ہو جائے تو آلودگی کی شرح میں نمایاں کمی ممکن ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ اکتوبر سے جنوری تک پیٹرول بائیکس کو بیٹری پر چلانے کے منصوبے پر کام کرے گا، جس میں تبدیلی کے اخراجات کا 50 فیصد محکمہ برداشت کرے گا۔

حکام نے بتایا کہ اس منصوبے کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام ماحول کی بہتری کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے معاشی طور پر بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *