اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل بعض شرپسند عناصر نے حکومتی املاک کے ساتھ ساتھ ٹی وی چینلز اور میڈیا ہاوسز کو بھی نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جلوس میں شامل افراد ایک طرف ڈی چوک کی طرف بڑھتے ہوئے شیلنگ کا سامنا کر رہے تھےجبکہ دوسری جانب احتجاج میں شریک بعض شرپسند افراد نے فضل حق روڈ پر واقع ایک نیوز دفتر پر حملہ کیا۔
ان مشتعل افراد نے دفتر میں گھس کر عملے کو یرغمال بنا لیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کیذرائع کے مطابق مشتعل افراد نے آج ٹی وی کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا گیا، اسی طرح چائنا چوک کے قریب سما ٹی وی چینل کے دفتر پر بھی حملہ کیا گیا، جہاں دفتر میں گھس کر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
کچھ افراد نے دفتری سامان کو بھی نقصان پہنچایا۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران ہم نیوز اور بول نیوز کے دفاتر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ مظاہرین نے ہم نیوز کی دو گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی جبکہ جی ٹی وی کے دفتر پر حملہ کرکے کیمرہ مین اور آپریٹر کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔