جڑواں شہروں میں کل بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

جڑواں شہروں میں کل بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث جڑواں شہروں میں کل بھی تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش بارے نوٹیفکیشن میں بھی توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال پر تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی ضلعی انتظامیہ نےکل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے مطابق  امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرکل تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولزاینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے جڑواں شہروں کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا ، صدر ایسوسی ایشن ڈاکٹر ملک ابرار حسین  کاکہنا ہے کہ کل بروز منگل راولپنڈی اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

ان کاکہنا تھا کہ کل اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج پر جڑواں شہروں کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا فیصلہ راستوں کی بندش،  بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر کیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *