گنڈا پور غائب، بشریٰ بی بی سلطانہ ڈاکو کا کردار ادا کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

گنڈا پور غائب، بشریٰ بی بی سلطانہ ڈاکو کا کردار ادا کر رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں علی امین گنڈا پور غائب ہو چکے ہیں، جبکہ بشریٰ بی بی “سلطانہ ڈاکو” کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک فساد کا دوسرا روز ہے، جس دوران پولیس کے 70 اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مظاہرے میں ایک کانسٹیبل مبشر شہید ہو چکا ہے، جبکہ اٹک میں پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا گیا اور کٹی پہاڑی کے قریب کانسٹیبل واجد کو گردن میں گولی لگی۔ پانچ پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی پٹھانوں کو اُکسا رہی ہیں اور یہ سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی کے بچے احتجاج میں کیوں شریک نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی “نو مئی پارٹ ٹو” کی سازش کر رہی ہے اور لاشوں کی سیاست کر رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی غائب ہو گئے ہیں اور علی امین گنڈا پور “سستے سلطان راہی” ثابت ہوئے ہیں۔ بشریٰ بی بی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ احتجاج کو “اسلامی ٹچ” دے رہی ہیں اور مذہب کا تڑکا لگا رہی ہیں، تاہم وہ یہ بتائیں کہ وہ کس شریعت کی بات کر رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر مسلح رہیں۔ انہوں نے کہا، “ایک طرف ریاست پر حملہ ہو رہا ہے، دوسری طرف مذاکرات کی بات کی جا رہی ہے۔ یہ لوگ سروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور یہ طریقہ طالبان کا ہے۔ کوئی پاکستانی ان کے احتجاج کو پرامن نہیں کہہ سکتا۔”

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینا ان کا حق ہے، اور پی ٹی آئی کی موجودگی میں ملک کا بھلا ممکن نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *