احتجاج کی کال صرف بانی پی ٹی آئی واپس لے سکتے ہیں، بیرسٹر گوہر

احتجاج کی کال صرف بانی پی ٹی آئی واپس لے سکتے ہیں، بیرسٹر گوہر

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج مؤخر کرنے کا امکان یکسر مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی سے دو بار نہیں بلکہ ایک بار فون پر رابطہ ہوا ہے تاہم ان سے شام 6 بجے تک حتمی جواب دینے کی کوئی بات نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر میں ہمیں سنا ہی نہیں گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بشریٰ بی بی کی طبیعت خراب ہو گئی

اسلام آباد ہا ئی کورٹ کا یہ فائنل آرڈر نہیں۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ احتجاج کی کال صرف بانی پی ٹی آئی عمران خان ہی واپس لے سکتے ہیں، سیاسی کمیٹی میں احتجاج مؤخر کرنے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی، ہم نے ہر قدم پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق چلنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج،اسلام آباد کے تمام داخلی راستے بند، بھاری نفری تعینات

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *