آئیڈیاز 2024 نمائش: پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک کار کی رونمائی

آئیڈیاز 2024 نمائش: پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک کار کی رونمائی

کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان کی پہلی مکمل الیکٹرک کار متعارف کرائی گئی۔

تفصیلات کےمطابق نمائش میں نہ صرف غیر ملکی فوجی ساز و سامان کی نمائش کی گئی بلکہ ملکی دفاعی مصنوعات کو بھی سراہا گیا۔ اس سال کی دفاعی نمائش میں پیش کی گئی الیکٹرک کار 40 ہارس پاور کی حامل ہے اور یہ 660 سی سی کے پیٹرول انجن کے برابر کارکردگی فراہم کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق الیکٹرک گاڑیوں کی کارکردگی کے لیے اہم ترین جزو لیتھیم بیٹری ہے، اور پاکستان میں لیتھیم کے بڑے ذخائر موجود ہیں۔ اگر ملک میں لیتھیم بیٹری کی مقامی تیاری شروع ہو جاتی ہے تو الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *