سرکاری ملازمتوں کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری بھرتیوں کے لیے کوٹے کے نظام کو ختم کر دیا ہے، اور اب تمام بھرتیاں اوپن میرٹ پر کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے۔ چیف سیکرٹری کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ اب تمام تقرریاں صرف اوپن میرٹ اور اشتہار کے ذریعے کی جائیں گی۔
تاہم یہ فیصلہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے اہل خانہ پر لاگو نہیں ہوگا۔ ملازمین کی بیوائیں، شوہر یا بچے اب بغیر اشتہار اور میرٹ کے کسی کنٹریکٹ یا مستقل ملازمت میں بھرتی نہیں کیے جائیں گے۔اگر کسی ملازم کی تقرری اوپن میرٹ کے بغیر کی گئی تو اسے آئین پاکستان کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔
آئندہ سے تمام سرکاری ملازمتوں کی تقرریاں صرف اوپن میرٹ اور اشتہار کی بنیاد پر کی جائیں گی۔