فاسٹ بولر محمد عباس نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

فاسٹ بولر محمد عباس نے عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں سابق کپتان و بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ محمد عباس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں 13ویں مرتبہ 10 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ سابق قومی کپتان اور فاسٹ بولر عمران خان کے برابر آگئے۔

محمد عباس نے یہ سنگ میل قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں لاہور بلیوز کی طرف سے کھیلتے ہوئے فاٹا ریجن کیخلاف کارنامہ انجام دیا ۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 22 اوورز میں 6 وکٹیں 39 رنز د یکرحاصل کیں جن میں ان کے 10 میڈن اوور بھی شامل تھے۔

دوسری اننگ میں بھی محمد عباس نے شاندار کارکردگی دکھا ئی اور 35 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ویں بار10 وکٹیں حاصل کرنے پر محمد عباس، وسیم اکرم، وقار یونس اور عمران خان جیسے لیجنڈری فاسٹ بولرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

محمد عباس اس فہرست میں عمران خان کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ وقار یونس 14 بار اور وسیم اکرم 16 بار 10 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ اس کے علاوہ محمد عباس رواں سال کے دوران قائداعظم ٹرافی کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کا انتقال ہوگیا

انہوں نے اب تک 31 وکٹیں حاصل کیں اور ان کی اوسط 14.39 اور اکانومی ریٹ صرف 2.35 ہے۔ عباس نے اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ میڈن اوورز (60) بھی کئے ہیں۔ خیال رہے محمد عباس نے پاکستان کی جانب سے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *