لاہور ہائیکورٹ کی سکولوں کو موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکول بس کے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ کی سکولوں کو موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکول بس کے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدارک سے متعلق اہم احکامات جاری کر دیے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول بسوں کے تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے سکول بسوں کے لیے سیکیورٹی، اٹینڈنٹ، ملازمین اور دیگر ضروری انتظامات کرنے کا حکم بھی دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو سکول لانے اور لے جانے کی مکمل ذمہ داری سکول انتظامیہ پر ہوگی۔ اگر کوئی سکول والدین کو لکھ کر بھیجے گا کہ وہ بچوں کی ذمہ داری نہیں لیں گے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: لاہور: اسموگ میں کمی کے بعد پابندیاں بھی نرم، تفریحی مقامات کھول گئے

عدالت نے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کا دورانیہ تین ماہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔عدالت نے کہا کہ تین ماہ میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کا از سر نو جائزہ لیا جائے۔عدالت نے پنجاب بھر میں کرشنگ پلانٹس لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔عدالت نے یہ بھی کہا کہ سکولز کی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر بچوں کو سکول آنا چاہیے اور جو سکول انتظامیہ احکامات کو نہیں مانے گی اسے سیل کر دیا جائے گا۔

مزید یہ کہ ٹرانسپورٹ حکام کو گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق 15 دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کو گاڑیوں کی فٹنس کی انسپکشن ہر تین ماہ بعد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی اور کہا گیا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اور پرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہیے۔

اس کے ساتھ ساتھ، تین سالہ بچی امل سکھیرا کو گاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والی موبائل یونٹس کا افتتاح کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *