کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا
پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس وین کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائیع کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور دیگر حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس اہلکار شواہد اکٹھے کئے جا نے کیلئے متعلقہ مقام پر پہنچ گئے ہیں، تاکہ دھماکے کے اصل محرکات کا پتہ چلایا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ تحقیقات مکمل ہونے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔