پنجاب میں سرکاری اسکولز اور کالجوں کے لیے 7354 ایڈہاک ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں انٹرن شپ پروگرام کے تحت صوبے بھر میں 7354 ایڈہاک ٹیچرز کو سرکاری اسکولز اور کالجز میں متعین کیا گیاہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کے دوران پنجاب کے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے اعلان کیا کہ پنجاب میں سرکاری اسکولز اور کالجوں کے لیے 7354 ایڈہاک ٹیچنگ انٹرنز کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ اور ان انٹرنز ٹیچرز کو ماہانہ 50،000وظیفہ دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے یہ بھرتی ابتدائی طور پر آٹھ ماہ کے لیے کی ہے۔یہ انٹرنز ٹیچرز 31 مارچ کو تعلیمی سیشن کے اختتام تک سرکاری کالجوں میں خدمات انجام دیں گے۔ وزیراعلیٰ نے بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے پر محکمہ تعلیم کی تعریف کی۔
میٹنگ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ 962 کالج اساتذہ کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کو ای ٹرانسفر پالیسی کے ذریعے حتمی شکل دی گئی ہے، اساتذہ آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے آرڈر وصول کر رہے ہیں۔ حکام نے مزید کہا کہ سرکاری کالجوں کے پرنسپلز اور ڈائریکٹرز کی تقرری بھی شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر کی جائے گی۔