پی ٹی آئی کو کسی بھی سطع پر براہِ راست مذاکرات کی آفر قطعی نہیں کی گئی، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

پی ٹی آئی کو کسی بھی سطع پر براہِ راست مذاکرات کی آفر قطعی نہیں کی گئی، وزیرِ دفاع خواجہ آصف

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو کسی بھی سطع پر براہِ راست مذاکرات کے حوالے سے قطعی کوئی آفر نہیں کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو حکومت کی جانب سے کسی بھی سطع پر براہِ راست مذاکرات کے حوالے سے کوئی بھی آفر نہیں کی گئی ہے۔بانی پی ٹی آئی کے مذاکرات کے حوالے سے بیانات بارے انکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں کوئی راستہ دیا جائے۔

خواجہ آصف نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت نہیں چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے حوالے سے احتجاج کامیاب ہو، اور پی ٹی آئی قیادت کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی والے راہِ فرار چاہتے ہیں ۔ ملک کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے اور موجودہ صورتحال میں سب کو یگانگت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

 انکا کہنا تھا کہ روزانہ ہمارے فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں لیکن ان کے حوالے سےکوئی ایک بھی بات نہیں کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *