سائبر کرائم کے مقدمہ میں ضمانت کے بعد نامور کالم نگار اوریا مقبول جان جیل سے رہا

سائبر کرائم کے مقدمہ میں ضمانت کے بعد نامور کالم نگار اوریا مقبول جان جیل سے رہا

وفاقی تحقیقاتی ادارے میں سائبر کرائم کے مقدمے میں ضمانت کے بعد نامورکالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو جیل سے آج رہا کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے میں سائبر کرائم کے مقدمے میں ضمانت کے بعد نامورکالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو آج جیل سے رہا کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے گزشتہ روز اوریا مقبول جان کی ضمانت منظور کی تھی۔ سائبر کرائم مقدمے میں ضمانت منظور ہونے کے بعد آج اوریا مقبول جان کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 اگست 2024 کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد 22 اگست کو ضلع کچہری لاہور نے سائبر کرائم مقدمے میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

3 ستمبر 2024 کو لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار نامور تجزیہ کار اور کالم نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ 4 ستمبر کو ایف آئی اے نے نامور تجزیہ کار اور کالم نگار اوریا مقبول جان کو مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمے میں بھی گرفتار کرلیا تھا۔

پانچ ستمبر 2024 کو مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں اوریا مقبول جان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اوریا مقبول جان کے وکیل اظہر صدیق نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اوریا مقبول جان جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔ شکرالحمد للہ!!

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *