عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ردعمل بھی آ گیا

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بیان پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا ردعمل بھی آ گیا

سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق، جنرل باجوہ کے قریبی حلقوں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں سینئر صحافی انصار عباسی نے بتایا کہ باجوہ کے قریبی ساتھیوں نے بشریٰ بی بی کے بیانات کو”مکمل طور پر جھوٹ“ قرار دیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پوری قوم کو 24 نومبر کو نکلنے کی کال دی ہے، بشریٰ بی بی

انصار عباسی کے مطابق جنرل باجوہ کے ذرائع کا کہنا ہے، میں خانہ کعبہ جا کر قسم کھانے کو تیار ہوں کہ بشریٰ بی بی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ مدینہ منورہ کے دورے کے بعد کسی قسم کی کالز موصول نہیں ہوئیں اور بشریٰ بی بی نے حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے۔

بشریٰ بی بی نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ جب عمران خان مدینہ منورہ سے ننگے پاؤں واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز موصول ہوئیں جن میں ان کی قیادت کے فیصلے پر سوال اٹھایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ کو کہا گیا،آپ نے کیسا شخص اقتدار میں لے کر آئے ہیں؟ ہمیں ایسے لوگ نہیں چاہئیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *