کراچی کے تاجروں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دکھ درد اور اپنے ساتھ ہونے والے مظالم بتا دیے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گزشتہ روز تاجر کمیونٹی سے ملاقات کی اس دوران معروف صنعتکار حنیف گوہر نے کہا کہ تاجروں نے بتایا آج بھی سسٹم کے نام پر زمینوں پر قبضے ہورہے ہیں۔
بیورو کریسی تاجروں کو پریشان کررہی ہے،تاجر رہنما نے پانی اور ٹوٹی سڑکوں پر احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ انڈسٹریل سیکٹر میں سڑکوں کا حال دیکھ لیں، پانی مافیا کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
تاجروں نے آ رمی چیف سے کہا کہ آپ چھ ماہ کراچی کو اون کرلیں ہم آئی ایم ایف کا قرض ختم کردیں گے۔