ایس آئی ایف سی کی بدولت 2024- 25کے دوران توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 585.6 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
میڈیارپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کی اسی مدت میں توانائی کے شعبے میں براہ راست غیر ملکی سرما یہ کاری 266.3 ملین ڈالر تک تھی،120فیصد کایہ اضافہ بجلی، تیل اور گیس کی تلاش میں سرما یہ کاری کے ذریعے آیا۔
یہ اضافہ اہم شعبوں میں ترقی کی صلاحیت اورسرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق دیگر اہم شعبوں میں غیرملکی سرما یہ کا ری میں 48 فیصد اضافہ اور سرما یہ کاری 771 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
یہ پیشرفت ایس آئی ایف سی کی ہموارسر مایہ کاری کے عمل اور منصوبوں پر تیز عمل درآمدکا منہ بولتا ثبوت ہے،پاکستان کو سرمایہ کاری مرکز بنانے کیلئے ایس آئی ایف سی توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کا ری اور علاقائی تجارت کو فروغ دیتا ہے۔