برطانیہ کے سابق لیبر ڈپٹی وزیرِاعظم لارڈ جان پریسکاٹ 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لارڈ جان پریسکاٹ الزائمر کے مرض میں مبتلا تھے، لارڈ جان پریسکاٹ کی موت لواحقین کی موجودگی میں کیئر ہوم میں ہوئی۔
لارڈ جان پریسکاٹ کی موت پر تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اظہارِ افسوس کیا ہے۔
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لارڈ پریسکاٹ لیبر کی تحریک میں ایک قد آور شخصیت تھے، ماحولیات اور علاقائی مساوات کے لیے ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : ایم جی پاکستان نے گاڑیوں کی قیمتوں میں خصوصی رعایت کا اعلان کردیا