دنیاکامہنگا ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے ، جانیے

دنیاکامہنگا ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے ، جانیے

کسی بھی ملک کے شہری کو بیرون سفر کے لیے پاسپورٹ درکار ہوتا ہے جس کے بعد وہ جس ملک جانا چاہے ویزا لگوا کر باآسانی سفر کرسکتا ہے۔

کسی بھی شہری کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے فیس بھی ادا کرنی ہوتی ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ کس ملک کا پاسپورٹ اس وقت سب سے مہنگا ہے؟

تجارتی رپورٹ کے مطابق پاسپورٹ کی قیمت دنیا بھر میں مختلف ہوتی ہے جس کی قیمت 2024 میں 19 ہزار بھارتی روپے سے لے کر 1500 تک رہی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یو اے ای سب سے سستا پاسپورٹ پیش کرتا ہے جس کی قیمت 1400 بھارتی روپے ہے اس کے بعد بھارت کا پاسپورٹ ہے جس کی میعاد دس سال اور قیمت 1524.95 روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دھمکیوں سے مذاکرات نہیں ہوتے، یہ دھمکیاں دیں اور بات چیت بھی کریں ایسا ممکن نہیں: محسن نقوی

سستے پاسپورٹ والے دوسرے ممالک میں ہنگری، اسپین، کینیا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں اس کے برعکس میکسیکو سب سے مہنگا پاسپورٹ رکھنے والا ملک ہے جس کی قیمت دس کی میعاد کے لیے 19 ہزار 481 روپے سے زائد ہے جبکہ اس کے بعد آسٹریلیا اور امریکا کا نمبر آتا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہندوستانی پاسپورٹ ‘سالانہ لاگت’ کے لحاظ سے بہترین قیمت پیش کرتا ہے اور اسے ہینلی پاورفل پاسپورٹ انڈیکس 2024 میں 82 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے جس سے 58 ممالک میں ویزا فری سفر کی اجازت دی گئی ہے۔

دوسری طرف اسپین کا پاسپورٹ 30 سال یا اس سے زیادہ عمر کے شہریوں کے لیے 194 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ بہترین قیمت پیش کرتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *