لاہور: پنجاب میں اسموگ کی صورتحال میں بہتری کے بعد پنجاب حکومت نے پابندیوں میں نرمی کر دی ہے، پابندیوں میں نرمی کے بعد صوبہ بھر کے تفریحی مقامات دوبارہ کھولنے کی اجازت دے گئی۔
ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ پارکس، چڑیا گھروں، پلے گراونڈز، اور آؤٹ ڈور سپورٹس لوگوں کیلئے کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تمام تفریحی مقامات کو آٹھ بجے تک کھلا رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں ہر قسم کے فیسٹیول اور نمائشیں کرانے پر لگی پابندیاں بھی ختم کردی گئیں۔ تاہم لاہور، ملتان، فیصل آباد، اور گوجرانوالہ میں مارکیٹس اور دکانیں 8 بجے تک بند رہیں گی اور اس کا اطلاق ہفتہ اور اتوار سمیت تمام دنوں پر ہوگا۔ فیصلے کا اطلاق دکانوں، شاپنگ مالز، اور مارکیٹس پر ہوگا۔ بنیادی ضروریات کی اشیاء کی دکانیں جیسے میڈیسن شاپس، تندور، ڈیپارٹمنٹل اور گروسری اسٹورز کھلے رہیں گےریوں کو بھی 8 بجے کے بعد کام کرنے کی اجازت ہوگی۔