ضلع کرم میں کشیدہ حالات: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق

ضلع کرم میں کشیدہ حالات: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 39 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کرم کے علاقے مندوری اور ڈاڈ کمر میں پولیس کی سکیورٹی میں پشاور سے پاڑا چنار جانے والی گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔  حملے کے نتیجے میں 39 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے ہیں، جن میں اہل سنت اور اہل تشیع کے افراد شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ کے بعد جائے وقوع پر ایمرجنسی سروسز کی ایمبولینسز اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار پہنچ چکے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ بگن چیک پوسٹ پر 30 سے زائد خواتین نے پناہ لے رکھی ہے اور وہ امداد کا انتظار کر رہی ہیں۔

یہ واقعہ علاقے میں حالات کو مزید کشیدہ بنا رہا ہے، اور مقامی انتظامیہ نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے تاکہ امن و امان کو بحال کیا جا سکے۔ تاحال حملہ آوروں کا کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے، اور حکومت نے واقعے کی فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *