پنجاب کے تین اضلاع میں رینجرز طلب

پنجاب کے تین اضلاع میں رینجرز طلب

پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر پنجاب کے تین اضلاع میں رینجرز کو طلب کر لیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست کردی۔ درخواست میں راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے دو، دو ونگز جبکہ جہلم میں رینجرز کی ایک کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد میں رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے دیے گئے

راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کے لیے تعینات ہوں گے جبکہ جہلم میں رینجرز کی تعیناتی 22 سے 27 نومبر تک کی مدت کے لیے تجویز کی گئی ہے۔ یہ تعیناتیاں ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کی گئی ہیں تاکہ احتجاج کے دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھیج دی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *