راولپنڈی: پاکستان کے پہلے میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی(پی ایم ایس ٹی پی) گراؤنڈ بریکنگ تقریب کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی ۔
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک میری ٹائم سائنسز، ٹیکنالوجی، کاروبار اور صنعت کے شعبوں میں ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
یہ پارک پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے گا۔PMSTP پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا میری ٹائم سائنس پارک ہے، جس کا مقصد بحری ٹیکنالوجیز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، سائبر سیکیورٹی، اوشن رینیوایبل انرجی، سی فوڈ پروسیسنگ، جہاز سازی اور ساحلی سیاحت سمیت متعدد شعبوں کو فروغ دینا ہے۔
یہ پارک ایک جدید تحقیقی اور ترقیاتی مرکز ہے جو پاکستان کے بحری وسائل اور ٹیکنالوجی کے شعبے کو ترقی دینے کے لیے قائم کیا گیا ہےاور اسکی بدولت پاکستان کی عالمی سطح پراس ٹیکنالوجیزکی شعبے میں بہت پذیرائی ہوگی۔