پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس نے 97 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس نے 97 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے 100 انڈیکس نے 97 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو پار کر لیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی آغاز کے باوجود تیزی دیکھنے کو ملی، جس کے باعث انڈیکس میں 1694 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ اس کے بعد 100 انڈیکس 97 ہزار 241 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا اور ایک موقع پر یہ 97 ہزار 270 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں ابتدائی طور پر اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، تاہم کاروبار کے اختتام تک انڈیکس منفی زون میں آ گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *