سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کا انتقال ہوگیا

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کا انتقال ہوگیا

سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر اور امپائر نذیر جونیئر کا انتقال ہو گیا۔

اہل خانہ کے مطابق نذیر جونیئر پانچ سال قبل ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے، جس کے بعد ان کی صحت مسلسل خراب رہی۔ حالیہ دنوں میں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی اور گزشتہ روز انہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آج وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید پڑھیں: بھارت پاکستان میں طے شدہ بلائنڈ ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ سے دستبردار

نذیر جونیئر پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا حصہ ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر میں اہم کارنامے سرانجام دیے۔ وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں لینے والے پہلے سپنر تھے۔
اس کے علاوہ نذیر جونیئر نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *