24 نومبر احتجاج؛ انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

24 نومبر احتجاج؛ انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے پیش نظر 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ اور موبائل سروس اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جا سکتی ہے۔ نجی ٹی وی نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالےسے دعویٰ کیا ہے کہ 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کر دی جائے گی، جس کے باعث انٹرنیٹ سروس سست ہو جائے گی۔

فائر وال کے فعال ہونے سے سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈنگ بھی ممکن نہیں ہوگی اور صورتحال کے مطابق کسی بھی وقت مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: تاجر برادری اور عوام پی ٹی آئی کے 24 نومبر احتجاج پر کیا رائے رکھتی ہے؟

واضح رہے کہ 24 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا سے قافلوں کی اسلام آباد آمد متوقع ہے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت متحرک ہیں۔

اسلام آباد میں دو ماہ کیلئے دفعہ 144 میں توسیع کر دی گئی ہے جبکہ رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری بھی اسلام آباد میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جاسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *